English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوج کو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے دفاع وطن مضبوط ہوگا، وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے دفاع وطن مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فوج کے پیشہ ورانہ امور میں قابلیت اور کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فوج ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔ دو قابل ترین افسران کی قیادت سے مادر وطن کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر غور آئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے