English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میوزک اساتذہ کی بھرتی اعلان کے خلاف جمعیت علاء اسلام سکھر نے احتجاجی ریلی نکایل 

القمر

سکھر:جمعیت طلباء اسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام سندھ کی تعلیمی درسگاہوں میں میوزیکل تربیت دینے کیلئے میوزک اساتذہ کی بھرتی اعلان کے خلاف صوبائی احکامات پر ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

سکھر میں جے ٹی آئی ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے جامعہ منزل گاہ سکھر کے باہر زیر قیادت ضلعی صدر اسامہ محمود ہالیجوی ،سیکرییٹری جنرل فیاض احمد میرانی کی قیادت میں مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر دیگر رہنماؤں میں جے ٹی آئی رہنما رضوان احمد ،محمد یوسف چنہ،امام شامل انڈھڑ،سلیم اللہ،غلام نبی و دیگر موجود تھے شرکاء نے سندھ حکومت کے تعلیم دشمن غیر شرعی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کے اس فیصلے کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں۔

یہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے سندھ باب السلام  ہے اور ہمیشہ رہے گی سندھ حکومت فی الفور غیر شرعی تلیم دشمن فیصلہ واپس لے بصورت دیگر جے ٹی آئی کی جانب سے اسے سخت مزحمت ک سامنا کرنا پڑیگا اور سندھ بھر میں احتجاجی دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے