English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی کا سہ ملکی دورے کا اعلان

القمر

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے افغانستان کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کے سہ ملکی دورے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تھامس ویسٹ ایک ہفتے کے دورے کے دوران جاپان، بھارت اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

اپنے دورے کے موقع پر تھامس ویسٹ امریکی اتحادیوں کے ساتھ افغانستان کے معاملات پر مشاورت کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق دورے کے موقع پر افغانستان میں معاشی بحران، بنیادی حقوق کے تحفظ اورسکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران تھامس ویسٹ وہاں مقیم افغان سیاسی شخصیات، سماجی و انسانی حقوق کے کارکنان اور میڈیا سمیت افغان ڈائسپورا کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے