English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلون مسک نے ایپل کمپنی کی غلط فہمی دور کردی

القمر

نیویارک :مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل انکارپوریشن کے چیف ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔

 ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں ایپل انکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر سے ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹم کوک، مجھے ایپل کے اس خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے کر جانے کا شکریہ۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’بہت اچھی گفتگو ہوئی، ہم نے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا۔ایلون مسک نے لکھا کہ اب ٹم کوک نے واضح کردیا ہے کہ ایپل کبھی بھی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے ایپل انک پر ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔اْنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایپل انک نے ٹوئٹر پر اشتہار دینا بھی بند کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے