English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ نےمزید 22 روسی حکام پر پابندیاں لگا دیں،نائب وزیر صنعت بھی شامل

القمر

برطانیہ نے روسی شہریوں کو یوکرین کی جنگ میں بطور فوجی شامل  کروانے کےجواز  میں 22روسی حکام  پر پابندیاں لگا دی ہیں جن میں نائب وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف بھی شامل ہیں۔

برطانوی امور خارجہ کےمطابق ، روسی اسلحے کی صنعت اور  فوج کو مسلح کرنے پر مامور مانتوروف  اور روس کی اجرتی فوجی کمپنی  ویگنر  سمیت  سزاوں کی وفاقی سروس کے صدر دیمتری بزروکیخ اور روسی جیل خانہ جات کے سروس مینیجر ارکادی گوستیف کے نام بھی ان ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ  جیمز کلیوری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ  روس کا جزوی طور پر شہریوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ غلط تھا جس پر عمل درآمد میں ملوث روسی  حکام کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں،ہم یوکرین کی آزادی کے دفاع کی حمایت اور روس کے خلاف مزید پابندیوں کا استعمال کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے