English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، فواد چوہدری

القمر

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

جہلم  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ دو روز کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد ہمیں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے کیونکہ بیس مارچ سے پہلے کے پی اور پنجاب میں الیکشن کرانے ہیں، الیکشن اپنے پروگرام کے مطابق ہوں گے جس سے اب حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویز الہٰی کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

فواد چوہدری نے کہا کہ ’یہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں اور اب کیسٹ کی بدل گئی، رانا ثنا اور مریم اورنگزیب جو دل چاہیے کرلیں ہم الیکشن کرا کے رہیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کمیٹی کی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے بھی بیس دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے جس کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے