English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل میں شدید بارشیں،2 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ

القمر

برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات  میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

برازیل کی ریاست پارانا میں کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث  مٹی کے تودے گرنے سے  ہوئی جس کے باعث اہم بندرگاہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

اس آفت کے باعث مرکزی  شاہراہ  کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا جبکہ سڑک پر موجود 20 گاڑیاں اور ٹرک بھی ریلے کے ساتھ بہہ گئے۔

امدادی  حکام کے مطابق ،خراب موسم اورمضافاتی علاقے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے