English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان، مدرسے پر حملے میں کم ازکم 19 افراد لقمہ اجل

القمر

بتایا گیا ہے کہ شمالی افغانستان کے ایک مدرسے میں گزشتہ روز نماز ظہر کے دوران ہونے والے پرتشدد دھماکے میں کم از کم 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن  کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں صوبہ سمنگان کے مرکزی  ضلع ایبک کے جہادی مدرسہ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق حاصل کردہ  معلومات سے آگاہی کرائی گئی ہے۔

امدادی مشن کی ٹیموں کی تفتیش کے نتیجے میں کم ازکم 19 افراد کے لقمہ اجل اور 23 کے زخمی ہونے کا تعین ہونے  اور  ان افراد میں سے کم ازکم 20 کے مدرسے میں  مذہبی  تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے  طلبا ہونے کا  تعین ہوا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان عبوری  حکومت کے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدل نفی  تاکور   نے اطلاع دی تھی کہ اس واقع میں 10 افراد  جان بحق ہوئے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ دارالحکومت کابل کے مغرب میں شیعہ ہزارہ محلے دشت برچی میں ایک  اکیڈمی  پر  حملے میں  53 افراد، جن میں سے 46 ہائی اسکول کی طالبات  تھیں، ہلاک ہو گئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے