English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈکپ،گول نہ ہونے کا غصہ،رومیکا لوکاکو نے ہاتھ مار کر شیشہ توڑ دیا،وڈیو وائرل

القمر

 دوحا:قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں رومیکا لوکاکو نے گول نہ ہونے کا غصہ ڈگ آٹ کے شیشے پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،

گزشتہ روز عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم اورکروشیا مدمقابل تھی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے بیلجیئم کو یہ میچ جیتناضروری تھا لیکن مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اور کروشیا کے کوالیفائی کے ساتھ بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی،دوران میچ رومیکا نے اپنی ٹیم کے لیے ایک نہیں کئی گول کرنے کی کوشش کی لیکن نتیجہ بے سود رہا۔

ٹیم کے باہر ہونے کے بعد رومیکا لوکاکو نے اپنی فرسٹریشن ڈگ آﺅٹ کے شیشے پر نکالی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی،ویڈیو میں رومیکا کو ڈگ آﺅٹ پہنچنے پر غصے میں ہاتھ مار کر شیشہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے