English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتدار میں اپوزیشن سے ہاتھ نہ ملانے والا مذاکرات کیلئے منتیں کر رہا ہے،سید نیر بخاری

القمر

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ یہ ہے جمہوریت کا انتقام، اقتدار میں اپوزیشن سے ہاتھ نہ ملانے والا مزاکرات کیلئے منتیں کر رہا ہے ،جمہوری تسلسل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی سازش کرنا جمہوریت دشمنی کے مترادف  ہے۔

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل میں  نیر بخاری نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی صنعتی پہیہ جام کرنے کا زمہ دار  عمران خان معاشی استحکام کا دعویدار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ قبل از وقت انتخابات مطالبہ ممنوعہ فنڈنگ توشہ خانہ بدعنوانی  کیسسز سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ پی ٹی آئی ممبران پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد استعفے دیکر ووٹرز کو حق نمائندگی سے محروم نہیں کرنا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے