English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کی طرف سے ایک نئے میزائل کا کامیاب تجربہ

القمر

روس نے قزاقستان کے ساری شاگان تجرباتی فیلڈ میں ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس فضائی و میزائل دفاعی یونٹوں کی محارب ٹیموں نے، قزاقستان  کے ساری شاگان فائر پیڈ سے، ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق تجربہ روس فضائی دفاعی سسٹم کے لئے کیا گیا ہے اور میزائل نے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

تجربہ کئے گئے میزائل کی خصوصیات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے