ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا اسمبلی تحلیل معاملہ، عمران خان آج پشاور جائیں گے

پشاور: آزادی مارچ کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلی بار ایک روزہ دورے پر آج پشاور پہنچیں گے، جہاں وہ خیبرپختونخوا کے ارکان سے اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری عمران خان کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج دوپہر ایک بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، جو سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں