English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمہوریہ کانگو: باغیوں کا حملہ، 50 شہری ہلاک

القمر

جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے ‘شمالی۔کیوو’ میں باغیوں کے حملے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

جمہوریہ کانگو  کے فوجی ترجمان میجر سائلوین ایکنگے نے کہا ہے کہ 23 مارچ آپریشن  نامی باغی گروپ نے صوبہ شمالی کیوو کے علاقے رُٹشورو میں حملہ کر  دیا جس کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

کانگو حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 مارچ آپریشن  نامی باغی گروپ صوبہ شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔

حکومت کا دعوی ہے کہ باغی گروپ کو روانڈا  کی پشت پناہی حاصل ہے۔

روانڈا نے دعووں کی تردید کی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق باغی، جمہوریہ کانگو کے سرحدی علاقوں سے نکالی جانے والی، بعض قیمتی معدنیات کو ہمسایہ ممالک   اسمگل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے