English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، شیخ رشید

القمر

 لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہےکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن2مہینےپہلےہوں بعدمیں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے،الیکشن ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے