نابلس پر اسرائیلی قابض فوج کے پرتشدد دھاوے کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہو گیاجبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
فلسطینی انجمن ہلالِ احمر نے بتایا کہ ایک نوجوان کو سر اور سینے میں شدید زخم آئے ۔قابض فوج نے شہر میں ایک گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد ایک سابق قیدی کو گرفتار کیا۔
قابض فوجی اکثر مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستی چھاپے مارتے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کیا جائے۔اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4700فلسطینی قیدی ہیں جن میں 30خواتین، 190بچے اور تقریبا ً800 انتظامی قیدی شامل ہیں۔
