English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹر عاصم کی بریت کیلئے درخواست دائر

القمر

کراچی:سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشت گردوں کے علاج کی فراہمی میں سہولت کاری کے کیس میں بریت کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے 24 دسمبر کو دلائل طلب کر لئے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، 7 سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے بری کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 2015 میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے