English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان

القمر

 لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر(وی سی)اصغر زیدی نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر اصغر زیدی نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر توجہ دی جائے گی ۔

اصغر زیدی نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی،عمران خان نے پنجاب میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے