English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت، چکنی مٹی کی کان منہدم ہونے سے 6 افراد لقمہ اجل

القمر

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چکنی  مٹی کی کان  بیٹھنے سے  6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز  کی خبر کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے مالگاؤں میں چکنی  مٹی کی کان منہدم ہوگئی۔

امدادی  ٹیموں کی کاروائیوں کے  نتیجے میں کان سے 5 افراد کی لاشیں  برآمد ہوئی ہیں۔ چار زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بتایا گیا کہ اس حادثے  میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 خواتین تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کان اس وقت منہدم ہوئی جب گاؤں والے زمین کھود رہے تھے۔

مقامی حکام نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے