English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ایئر پورٹ

القمر

استنبول  ہوائی اڈہ یومیہ 1210 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن  گیا ہے۔

یورو کنٹرول کے بیان کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والے ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے، 25 نومبر سے 1 دسمبر کے درمیانی عرصے میں  استنبول ہوائی اڈے  سے روزانہ اوسطاً 1210 پروازیں چلائی گئی ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق، IGA کے زیر انتظام استنبول ہوائی اڈہ یورپ کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں واحد ہوائی اڈہ ہے  جو کہ  2019  کی  کارکردگی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا ہے۔

استنبول ایئرپورٹ کے بعد، لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ 1,153 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پیرس-چارلس دی گوالا ایئرپورٹ 1,108 پروازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے