English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسزکیساتھ فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک

القمر

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز نے فائرنگ تبادلے کے دوران دہشتگرد کمانڈر ہلاک کردیا ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے گولیاں اور اسلحہ و بارود برآمد کرلئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سمیت سی ٹی ڈی کو بھی متعدد کیسز میں مطلوب تھا، مقامی عمائدین نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے