صدر رجب طیب ایردوان نے 3 دسمبر، معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "3 دسمبر، معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، میں اپنے تمام معذور بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ترکیہ صدی میں، تعلیم سے صحت تک ، سماجی مدد سے روزگار تک ہم اپنے معذور شہریوں کے ساتھ ہر میدان میں رہیں گے۔”
