ترکیہ کوسٹ گارڈ کمانڈ نے اطلاع دی کہ ایک ہفتے میں 743 غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈ کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے کوسٹ گارڈ کمانڈ کی 24/7 جاری کاروائیوں میں 25 نومبر سے 1 دسمبر 2022 کے درمیان پیش آنے والے 30 واقعات میں کل 743 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے/ یا پھر زندہ بچا لیے گئے ۔”
