English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی

القمر

 میانوالی: دھند کے باعث ڈمپر مکان سے ٹکرایا گیا، حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ 

اتوار کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں چھائی دھند صبح ہوتے ہی کم ہونا شروع ہوگئی، جس کے بعد لاہور سے سیالکوٹ اور ایم 1 برہان سے صوابی تک موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کھول دیا گیا ۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ جب کہ اوچ شریف موٹر وے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی تھی۔

جب کہ نور کوٹ، نیناں کوٹ روڈ اور ظفر وال روڈ پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے