ترکیہ نے مشرقی القدس سمیت مغربی کنارے میں بڑھنے والے پر تشدد واقعات اور سول ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی مذمت بھی کی ہے۔
امور خارجہ کے مطابق، مغربی کنارے میں بڑھنے والے پر تشدد واقعات اور انسانی جانوں کے ضیاں پر ترکیہ کو تشویش ہےاور وہ غیر قانونی سول ہلاکتوں کی مذمت بھی کرتا ہے، اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے اور انسانی جانوں کے ضیاں کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
علاوہ ازیں ان واقعات میں ہلاک شدہ فلسطینیوں کے لیے دعائے مغفرت اور فلسطینی ریاست اور اس کی عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔
