English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ کے صدر کا چوری اسکینڈل میں استعفی نہ دینے کا فیصلہ

القمر

 کیپ ٹاون:   جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے چوری سکینڈل کے باوجود استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رامافوسا کے ترجمان نے کہا صدر ناقص رپورٹ کی بنیاد پر استعفی نہیں دے رہے بلکہ ڈٹ کر اس سازش کا مقابلہ کریں گے، وہ افریقی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما کے طور پر دوسری مدت کیلئے بھی کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے سابق انٹیلی جنس افسر نے الزام لگایا تھا کہ صدر رامافوسا نے اپنے گیم فارم سے 4 ملین ڈالر کی چوری چھپائی، صدر نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رقم 5 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھی نہ کے 4 ملین ڈالر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے