ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل میں ہمارے سفارت خانے پر حملہ داعش نے کیا تھا:حکومت پاکستان

 پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش خراساں  نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، افغان حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم ان  خبروں کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو لاحق خطرے کی نشاندہی کرتا ہے لہٰذا اس لعنت کو شکست دینے کے لیے تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں