ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے اور اغوا برائے تاوان کے جرم میں چار افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
انتخاب نیوز ایجنسی کے مطابق، جون میں گرفتار کیے گئے ان افراد کا نام حسین اردو خان زادہ،شاہین ایمانی محمد آباد،میلاد اشرفی اتبتان اور منوچہر شاہ بندی بتائے گئے ہیں۔
ان افراد پر عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنےاور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔
