چین میں کورونا پالیسیوں میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے ۔
بیجنگ سمیت کچھ شہروں میں کورونا سے متاثرہ افراد کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ سماجی سرگرمیوں سے دور رہنے والوں کیلئے باقاعدگی سےٹیسٹنگ کرانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
بیجنگ میں کچھ شاپنگ مال کل سے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔
گوانگزہو کے ریستورانوں میں داخلے کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار980 کورونا واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
