English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے،حماس کے ٹھکانے نشانے پر

القمر

غزہ میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی کنارے میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں ایک اسلحہ ڈپو اور ایک خفیہ سرنگ کو تباہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے صرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ اس زیر زمین خفیہ سرنگ کے ذریعے حماس کے کارکنان غزہ سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہوتے تھے اور یہودی آبادکاروں سمیت حفاظتی قوتوں کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جنگی طیاروں نے یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کی تھی تاہم حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں سال اب تک 125 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جو 1967 میں اسرائیلی قبضے کے بعد سے ایک سال میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے