ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں معاشی بحران کیخلاف احتجاج ،گورنر آفس کو آگ لگا دی

دمشق:شام کے جنوبی شہر سویدا میں ملک میں جاری معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے گورنر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نیگورنر آفس کی عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگا دی، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے گورنر آفس کی عمارت پر لگی صدر بشار الاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

خیال رہیکہ شام میں طویل خانہ جنگی اور مغربی پابندیوں کے باعث معاشی حالات خراب ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شام کی 90 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار  رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں