ترک اور آذری مسلح افواج آذربائیجان میں مشترکہ مشقیں کریں گی ۔
آذری وزارت دفاع کےمطابق ،دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون معاہدے کے تحت آذری و ترک مسلح افواج باکو ،استارا ،جبرائیل اور ایمیشلی نامی اضلاع میں مشقیں کر رہی ہیں۔
ان مشقوں میں بری و فضائی قوتوں کے علاوہ خصوصی فورسز بھِ حصہ لے رہی ہیں،ان مشقوں میں جدید جنگی طریقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے۔
