ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے روشن ترکیہ کی ضمانت ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  نوجوانوں کو باعلم،خود اعتماد اور  وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت بننا ہوگا۔

 صدر ایردوان نے  ضلع شانلی عرفا  کے قصبے  خلیلیہ میں نوجوانوں سے ملاقات کی ۔

پروگرام  کے آغاز پر خطاب کے دوران  صدر نے کہا کہ میں نے  ہر شہر میں  نوجوانوں سے ملاقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت  نوجوانوں سے  مل کر مجھے اُن کے خیالات اور  دنیا کے بارے میں ان کے  افکار جان کر خوشی ہوتی ہے، ہمیں وطن عزیز کے یک صد سالہ  ترقیاتی منصوبے میں  نوجوانوں کی توانائی، اُن کی پیداواری صلاحیتوں اور جذبہ محنت کی شدید ضرورت ہوگی ۔

جناب صدر نے کہا کہ  ہمیں دنیا کی نہیں بلکہ دنیا کو ترکیہ کی مثال دینے کی ضرورت ہے،ترک نوجوانوں کی ذہانت و فراست،اُن کی قابلیتوں اور خود اعتمادی روشن ترکیہ کی ضمانت ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں