English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا میں ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

القمر

کولمبیا میں ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  ابتدائی اطلاعات کے   مطابق 20 سے زائد افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

ریسارلدہ  انتظامی علاقے  سے منسلک  کالی  کنڈوتو  سڑک پر  مٹی کا تودہ گرنے کی اطلاع ملی ہے۔

اس حادثے میں اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جہاں مسافر بس اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 20 سے زائد افراد  کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

بڑی تعداد میں سول ڈیفنس، فائر، پولیس اور ایمبولینس کی ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں۔

پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں، ریسارلدہ  کے گورنر نے بتایا کہ اب تک 9 افراد کوزندہ بچالیا گیا ہےاور امدادی  ٹیموں  کی  سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ انہیں اس واقعے پر بہت افسوس ہے اور کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، 9 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے ہوئے  20 سے زائد افراد کو  بچانے کے لیے کام جاری ہے۔

ملک میں مہینوں سے جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے