ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، وزیرِ پیٹرولیم

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا۔
مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے روس کا دورہ ہماری توقعات سے زیادہ بہتر رہا، روس سے معاہدے ہوگئے ہیں روس ہمیں خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا ہمیں ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں خود کفیل ہونا ہے پوری دنیا میں اضافی معاشی ترقی کیلئے ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافی انرجی چاہیےہوتی ہے، ہمیں کم از کم ایک فیصد اضافی انرجی گیس پیٹرولیم بجلی چاہیے بچوں کو روزگار دینے کیلے ہمیں ہر سال انرجی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی سیکٹر کے حوالے سے روس کی کمپنیوں سے بات چیت کرائی گئی ہے روس نے ہمیں دعوت دی ہے کہ 2025,26 کیلئے معاہدے شروع کریں، ایل این جی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ روس کے سرکاری سیکٹر سے بھی بات ہوئی، پائپ لائن کے حوالے سے تھوڑی آسانی کا مطالبہ کیا گیا  ہے۔
گیس کے بحران کے بارے می بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے کنوؤں سے نکلنے والی گیس ہر سال 8 سے 10 فیصد کم ہوتی جارہی ہے گزشتہ سال کی نسبت گیس کی طلب بڑھ چکی ہے، تاہم گزشتہ سال کی نسبت طلب میں اضافے کے باجود گیس فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر گورنمنٹل وفد جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کی سربراہی روس کے انرجی کے وزیر کریں گے اس دورے میں کئی بہتر فیصلے ہونے کی توقعات ہیں۔
Source: Express news

The post روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، وزیرِ پیٹرولیم appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں