ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT کا آپریشن، PKK کا سرغنہ غیر فعال

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT کی زیرِ قیادت، شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف، آپریشن میں صوبہ عین العیسی کے نام نہاد ذمہ داروں میں سے "مزگن کوبانی” لقب والے دہشت گرد ‘سیہام مِسلیح ‘کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دہشت گرد مسلیح آپریشن چشمہ امن میں متعین ترک سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں ترتیب دیتا تھا اور تازہ مخبری میں  سبوتاژکاروائی میں اس کی شرکت کی اطلاع ملی تھی۔

دہشت گرد ، تخریبی کاروائیوں کی حوصلہ افزائی کرتا تھا اور صوبہ عین العیسی کے نام نہاد ذمہ داروں میں سے ایک تھا۔

تعاقب میں لینے کے بعد ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے شام کے شمال میں آپریشن کر کے دہشتگرد مسلیح  کو غیر فعال کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں