ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ  کی ریاست شمالی کیرولینا میں بجلی کے گرڈ پر حملہ

امریکہ  کی ریاست شمالی کیرولینا کی ایک کاؤنٹی میں بجلی کے گرڈ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد ہنگامی حالات   کا اعلان کر دیا گیا۔

ریاست شمالی کیرولینا کی مور کاؤنٹی میں بجلی کے گرڈ پر مسلح حملہ کیا گیا۔

حملے کے بعد 45 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور علاقے  میں ہنگامی  حالات  کا اعلان کر دیا گیا۔

لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

ایف بی آئی نے  تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بجلی کی بحالی   اور نیٹ ورک کی مرمت میں جمعرات تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں