English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: اسکول کی بچیوں پر چاقو سے حملہ

القمر

جرمنی کے شہر ‘آوگز برگ’ کے جوار میں واقع علاقے ‘الیکشبرگ’ میں اسکول جاتی 2 بچیوں پر چاقو کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق  اسکول کے راستے میں 2 بچیاں، چاقو حملے  کے نتیجے میں، شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور  جائے وقوعہ  کے قریب ایک گھر میں گھُس گیا۔ گھر پر چھاپہ مار کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حملے کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

علاقے کے بلدیہ مئیر مارکوس ہاوسلر نے کہا ہے کہ اس خوفناک واقعے نے مجھے شدید دھچکہ لگایا ہے۔ ہم، متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے