English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پرویز الٰہی کا اسپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان

القمر

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی جس میں عمر جرال نے وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی کو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی پوسٹر پینٹنگ پیش کی۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمرجرال کے ساتھ اظہار شفقت کیا اور سپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمر جرال ہمارے لئے بہت خاص ہیں، ملکر خوشی ہوئی، عمر جرال کا فن اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو عمر جرال جیسے سپیشل لوگوں کی قدر کرنی چاہیے، حکومت پنجاب سپیشل لوگوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے