English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع مزار شریف میں سرکاری ملازمین کی بس سروس پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک

القمر

شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے مرکزی ضلع مزار شریف میں سرکاری ملازمین کی بس سروس پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی ذرائع ابلاغ  پریس میں شائع خبروں  کے مطابق صبح سویرے ازبیکستان سے منسلک حیراتان سرحدی چوکی  پر کام کرنے والے اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر بم حملہ کیا گیا۔

بلخ سیکیورٹی   ڈائریکٹریٹ کے ترجمان  محمد عاصف وزیری نے   اپنے بیان میں کہا   ہے کہ  سید آباد چوراہے پر  کیے گئے حملے میں  7 سرکاری ملازمین  جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ بم کو   خوانچہ فروش کی  چھابڑی میں  نصب کیا گیا تھا۔

ابتدائی طبی امداد کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں تو ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے