ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب کی تباہ کاریاں: چین، برطانیہ، امریکا کی پاکستان کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں اس کے بعد بحالی و تعمیر نو کی سرگرمیاں اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے چین، برطانیہ اور امریکا نے پاکستان کو اپنی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ممالک کے سفرا نے وزیر خزانہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ جس میں اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان میں سیلاب کے بعد کی صورت حال، نقصانات، بحالی و آباد کاری سے متعلق کاموں پر اعتماد میں لیا۔

ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں، پاکستان کی جانب سے تینوں اہم ملکوں کے سفیروں سے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکا برطانیہ اور چین نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں