یوکرین نے ایک طویل عرصے سے قحط کے خلاف برسرپیکار مشرقی افریقہ کے ممالک کو اناج کی پہلی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین کے ایڈیس ابابا سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اناج کا پہلا بحری جہاز جیبوٹی پہنچ گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اناج کی ترسیل اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام سے ہٹ کر کی گئی ہے اور آئندہ ہفتے ایتھوپیا اور صومالیہ کو اناج بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا تھا کہ ہم غذائی مسائل کے شکار، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، کانگو، کینیا اور یمن جیسے، ممالک کی مدد کریں گے۔
