برکینا فاسو کی گھانا اور ٹوگو کی سرحد کے قریب دہشتگردانہ حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پریس کےمطابق، بعض نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے گھانا اور ٹوگو سے متصل سرحدی قصبے میں فائرنگ کر دی ۔
اس واقعے میں چار ٹیچروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہمسایہ ملک مالی میں موجود القائدہ اور داعش سے وابستہ گروپ سال 2015 سے اب تک شمالی و مشرقی برکینا فاسو میں مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں جن میں اب تک دو ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
