English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت سے اسحاق ڈار کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو

القمر

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل، استعفوں اور عام انتخابات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملک میں درآمدی بل میں کمی کے لیے پنجاب اور کےپی کے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اپوزیشن سے تعاون بھی طلب کیا گیا،مقلات میں ملک بھر میں شام چھ بجے مارکیٹ بند کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں سیاسی استحکام لانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر پاکستان نے پارٹی قیادت سے بات کرنے کا وعدہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں نواز شریف کا پیغام پہنچایا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے