ترکیہ کی مشہور سبانجی ہولڈنگ کی سی ای او گولیر سبانجی کو دنیا کی 100مضبوط خواتین میں سے ایک منتخب کیا گیا ہے۔
دنیا کے نامور جریدے فوربس کی طرف سے اس سال مرتب کردہ دنیا کی 100 مضبوط ترین خواتین کی فہرست میں ترک کاروباری شخصیت گولیر سبانجی کا نام بھی شامل ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین ،دوسری پر یورپی مرکزی بینک کی گورنر کرسٹین لاگارڈ اور تیسری شخصیت امریکی نائب صدر کملا ہیرس ہیں۔
