English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرناک میں تیل کی دریافت ترکیہ کی سب سےبڑی دریافت ہوسکتی ہے: وزیر توانائی اور قدرتی وسائ لفاتح دونمیز

القمر

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ شرناک  میں تیل کی دریافت حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

دونمیز نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  علاقے میں تقریباً ایک سال سیسمک  تحقیقات کو  تیز  کردیا گیا ہے۔سیکورٹی  وجوہات کی بنا پر پہلے نہیں کی جا سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ان علاقوں میں اپنی سیسمک  سروے اور تحقیقات  کا سلسلہ شروع کررکھا ہے کیونکہ ترک فوجی اب اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت  کوہ گبار اور اور گرددو نواح میں  چار کنووں سے  1200-1300 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہاں کنوؤں کی تعداد بڑھا کر 10 یا اس سے زاہد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ کوہ گبار کے ایک دیگر حصے میں سیسمک  سروئے  مکمل ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہاں حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے اور  تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس بارے میں اعلان کردیا  جائے گا۔

وزیر توانائی  دونمیز  نے کہا کہ ریزرو پر کام مکمل ہونے کے بعد سال کے آخر میں یا اگلے سال کےاوائل میں  اس بارے میں ایک بیان جاری کردیا جائے گا۔

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر نے کہا کہ وہ شرناک  میں تیل کی تلاش کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے