English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائی کورٹ کا 13دسمبرتک سرنڈرکرنے کا حکم

القمر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر کے 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا ۔جمعرات کو سلمان شہباز کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جس دوران سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں اس کے بعد ایف آئی آر ہوئی جس پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ11 دسمبر سعودی ایئرلائن پر سلمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے تاہم ایئرپورٹ سے عدالت آنے تک سلمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے،وکیل کی جانب سے سلیمان شہباز کے ٹکٹ کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ پر سلمان شہباز کو گرفتار نہ کرنے اور 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے