عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک شہر کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان کے موجود ہونے پر ان کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔
کرکوک پولیس ڈپارٹمنٹ کے پریس ترجمان امیر نوری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ضلع حویجہ کے ایل جنابی اور اکچک یرگون، بیوک یرگون، حمیدیہ اور ملیحہ دیہاتوں کے ساتھ ساتھ حسہ، الجنابی، اور الیورگن وادیوں کے قریب کی گئی ہے ۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے جون 2014 میں عراق کے موصل، صلاح الدین اور انبار صوبوں کے ساتھ ساتھ دیالہ اور کرکوک کے کچھ صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا اور ان علاقوں کو کئی سالوں میں تنظیم سے واپس واگزار کروالیا گیا تھا۔
عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر 2017 کو تنظیم پر فتح کا اعلان کیا تھا ۔
اگرچہ داعش کو علاقے سے نکالے گئے اور شہروں پر دوبارہ قبضہ کیے ہوئے 5 سال ہوچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود گروپ کے حملے جاری ہیں، خاص طور پر کرکوک، دیالہ، موصل، صلاح الدین اور انبار صوبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
