English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا نے سربیا فٹبال فیڈریشن کو ہزاروں ڈالر جرمانہ کر دیا

القمر

زیورخ:فیفا نے سربیا فٹبال فیڈریشن کو 21 ہزار 300 ڈالر جرمانہ کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس  کے مطابق فیفا نے قطر میں منعقدہ فیفا 2022 عالمی کپ میں برازیل اورسربیا میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کوسووا کو سربیا کا حصہ دِکھانے والا جھنڈا لہرانے پرسربیا فٹبال فیڈریشن کو 21 ہزار 300 ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی ۔

مذکورہ جھنڈے پر “ہتھیار نہیں پھینکے جائیں گے” کی تحریر رقم تھی اور کوسووا کے نقشے پر سربیا کے جھنڈے کی تصویر بنی ہوئی تھی،علاقے میں مذکورہ اقدام  پر  ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

کوسووا کے وزیر ِ کھیل ‘حجراللہ جیکو’ نے  واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ “عالمی کپ کو نفرت ، غیر ملکی دشمنی اور نسل کشی کے پیغامات پھیلانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے