یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کے زیر اہتمام ترکی زبان سے واقفیت کے امتحان (TYS) کے لیے ترکی زبان کو غیر ملکی یا دوسری زبان کے طور پر سیکھنے والوں کے لیےدرخواستیں دینے کی آخری تاریخ 21 دسمبر ہے۔
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے بیان کے مطابق، TYS، ترکی کے لیے واحد بین الاقوامی طور پر منظور شدہ امتحان، 14 جنوری کو ان تمام ممالک میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا جہاں یہ انسٹی ٹیوٹ واقع ہے۔
یہ امتحان، جس میں شرکاء کی ترکی زبان پڑھنے، سننے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیتوں کی پیمائش کی جائے گی، تین سیشنز پر مشتمل کل 210 منٹ تک جاری رہے گی ۔
کامیاب امیدواروں کو ALTE آرڈر آف کوالٹی کے ساتھ بین الاقوامی طور پر درست ترکی کی مہارت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، اور ان افراد کو ترکی زبان کے کسی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ملنے پر ان کو ترکی زبان سیکھنے کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
ترکی زبان میں ٹیچنگ، گائیڈ یا مترجم بننے کے خواہاں غیر ملکیوں کے لیے بھی لازمی قرار دیے جانے والی دستاویزات اور امتحانات کے بارے میں معلومات کو آپ اس ویب ایڈریس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ "tys.yee.org.tr"
