English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ اہم اتحادی ہے ،دفاعی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں:امریکہ

القمر

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے خواہاں ہیں۔

 نیڈ پرائس  نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ترکیہ نیٹو کا اہم  اتحادی ملک ہے لہذا ہم اس کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور استعداد کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، ترکیہ نیٹو کا وہ اتحادی ملک ہے جو دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے لہذا اُس کی سلامتی اور تعاون ہمارے لیے اہم ہے۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں صدور نے جون میں میڈریڈ میں ملاقات  کے دوران اس حوالے سے بات چیت کی تھی  جس کے بعد  اس موضوع پر کانگریس میں بھی مشاورت کی گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے